نئی دہلی//کانگریس کے ارکان کے رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرنے کا مطالبہ اور سماج وادی پارٹی کے اراکین کے دیوریاگرلس شیلٹر ہوم میں لڑکی کا جنسی استحصال کے سلسلے میں ہنگامہ کرنے کی وجہ سے جمعہ کو راجیہ سبھا میں وقفہ سوال نہیں ہو سکا اور کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔وقفہ صفر کے دوران بھی ان مسائل پرشور شرابے کے باعث تقریبا پانچ منٹ تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ جیسے ہی چیئرمین ایم وینکیاہ نائیڈو نے وقفہ سوال کی کارروائی شروع کی کانگریس کے ارکان نے ان کی جے پی سی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر آگے نکل گئے اور نعرے لگانے لگے ۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے رکن بھی دیوریا معاملے کو لے کر نعرے بازی کرتے ہوئے بحث کرانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔چیئرمین نے ارکان سے پرسکون رہنے اور وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں سیلاب سے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کیرالہ کے رکن اس اہم معاملے پر اپنی بات رکھنا چاہ رہے ہیں لیکن ہنگامے کی وجہ سے وہ اپنی بات نہیں کہہ پائے ہیں۔ہنگامہ کر نے والے ارکان سے انہوں نے وقفہ سوال چلنے دینے کی اپیل کی لیکن ان کے پرخاموش نہ ہونے پر چیئرمین نے کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی کر دی۔ یو این آئی
رافیل سودے کی تحقیقات
