Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

رافیل دستاویزات | مرکز کے اعتراضات سپریم کورٹ میں مسترد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 11, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی//سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی حکومت کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے ‘خاص اور خفیہ’ دستاویزات پر مرکز کے استحقاق کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دستاویزات عدالت میں درست ہیں۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مرکز کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی درخواستوں کی سماعت میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اس کے لئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔جسٹس گوگوئی اور جسٹس جوزف نے الگ الگ، لیکن رضامندی کا فیصلہ سنایا. بنچ نے گزشتہ 14 مارچ کو مرکز کے ابتدائی اعتراضات پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ مرکزی حکومت کا ابتدائی اعتراض تھا کہ کیا عدالت نظرثانی درخواست دائر کرنے والوں کی جانب سے دستیاب کرائے گئے خصوصی اور خفیہ دستاویزات پر سماعت کر سکتی ہے ؟ سابق مرکزی وزرا- ارون شوری اور یشونت سنہا اور جانے مانے وکیل پرشانت بھوشن رافیل لڑاکا طیارے سودا معاملہ میں عدالت کے گزشتہ سال 14 دسمبر کو دیئے فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے عرضیاں دائر کی تھیں، جن میں انہوں نے کئی ایسے دستاویزات لگائے تھے جو مرکزی حکومت کی نظر سے خاص قسم کے اور خفیہ ہیں۔مرکز کے سب سے بڑے لا افسر یعنی اٹارني جنرل کے کے وینو گوپال نے رافیل لڑاکا طیاروں سے متعلق دستاویزات پر استحقاق کا دعویٰ کرتے ہوئے دلیل دی تھی کہ ہندوستانی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 123 کے تحت ان دستاویزات کو ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ یہ دستاویزات سرکاری رازداری قانون کے تحت محفوظ دستاویزات کے زمرے میں شامل ہیں اور متعلقہ محکمہ کی اجازت کے بغیر انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا۔مسٹر وینو گوپال نے کہا تھا کہ کوئی بھی قومی سلامتی سے منسلک دستاویزات شائع نہیں کر سکتا، کیونکہ ملک کی سیکورٹی سب سے اوپر ہے ۔دوسری طرف وکیل پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ رافیل کے جن دستاویزات پر اٹارني جنرل استحقاق کا دعوی کر رہے ہیں، وہ شائع ہو چکے ہیں اور عوامی دائرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حق اطلاعات قانون کے التزامات کہتے ہیں کہ عوامی مفادات عامہ دیگر چیزوں سے سب سے اوپر ہے اور خفیہ ایجنسیوں سے متعلق دستاویزات پر کسی قسم کے استحقاق کا دعوی نہیں کیا جا سکتا۔ بھوشن نے یہ بھی دلیل دی تھی کہ رافیل سودے میں دونوں حکومتوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے کیونکہ اس میں فرانس نے کوئی خود مختاری نہیں دی ہے ۔
 
 

عرضی گزار آدھی ادھوری تصویر پیش کررہے ہیں :وزارت دفاع

نئی دہلی//سپریم کورٹ کے ذریعہ رافیل جنگی طیارہ سودے سے متعلق ‘مخصوصی اور خفیہ’ دستاویزات کو سماعت کے لئے قابل قبول قرار دے ئے جانے کے بعد وزارت دفاع نے آج دہرایا کہ عرضی گزار ان کا استعمال قومی سلامتی اور دفاع سے وابستہ معاملہ میں داخلی اور خفیہ تبادلہ خیال کی آدھی ادھوری تصویر پیش کرنے کے لئے کررہے ہیں۔سپریم کورٹ نے رافیل جنگی طیارہ سودا معاملے میں بدھ کو ایک اہم فیصلے میں ‘مخصوص اور خفیہ’ دستاویزات پر مرکزی حکومت کے خصوصی اختیار کے کو خارج کردیا اور نظرثانی درخواستوں پر یہ دیکھتے ہوئے کتنی باجواز ہیں سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔عدالت کے فیصلے کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ عرضی گزار قومی سیکورٹی اور دفاع سے وابستہ معاملے میں داخلی اور خفیہ تبادلہ خیال کے بارے میں چنندہ اور آدھی ادھوری تصویر پیش کرنے کے ارادہ سے ان دستاویزات کا استعمال کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیاعدالت میں عرضی گزاروں کے ذریعہ پیش دستاویزات سے اس بات کی صحیح معلومات نہیں ملتی کہ سودے سے وابستہ مختلف امور کو حل کیسے کیا گیا اور اہل افسر سے ضروری منظوری کس طرح لی گئی۔ یہ عرضی گزار وں کے ذریعہ چنندہ اور آدھے ادھورے حقائق پیش کرنے کی کوشش ہے ۔ حکومت کی اہم تشویش قومی سیکورٹی سے متعلق حساس اور خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے لائے جانے کے متعلق ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ نظرثانی درخواستوں میں عرضی گزاروں نے ایسے دستاویز پیش کئے ہیں جن میں سے کچھ کو عوام کے سامنے نہیں لایا جاسکتا اس لئے مرکزی حکومت نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دستاویز خفیہ ہیں اور نظرثانی کی درخواستوں پر غور کرتے وقت ان کو نوٹس میں نہیں لانا چاہئے ۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عدالت کے حکم کے مطابق سپریم کورٹ اور عرضی گزاروں کو ضروری معلومات دستیاب کرائی تھیں۔ حکومت نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کو بھی ضروری ریکارڈ اور فائلیں دی تھیں۔وزارت دفاع کے مطابق سپریم کورٹ نے بدھ کو فیصلے میں نظرثانی درخواستوں کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت ان دستاویزات پر غور کرنے کی بات کہی ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?