جموں //راشٹریہ بھاشا پرچار سمتی کی جانب سے یہاںاکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوئیجز ،جموں کمپلیکس کے کے ایل سہگل ہال میں کثیر زبانی کوعی گوشٹھی کا اہتمام کیا گیا ۔مشاہرے میں نامور ادبی شخصیات ،مصنفوں اور شعراءنے اپنے تازہ کلام پڑھ کر سنائے۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ نے کی جبکہ ڈاکٹر نرمل ونود اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر پریتم شاستری اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔اس سے قبل سمتی کے صدر ایس دیدار سنگھ نے مہمانوں اور سومعین کا خیر مقدم کیا ،سمتی کے سنچارک ڈاکٹر بھارت بھوشن شرما نے پروگرام سے متعلق مختصر تفصیل پیش کی۔ڈاکٹر سنیتا بڑھوال نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔شریمتی امیتا مہتہ نے کوعی گوشٹھی میں نظامت کے فرائض انجام دئے ۔گوشٹھی میں ہندی، اُردو، ڈوگری، اور پنجابی میں اپنی نظمیں پڑھ کر سنائی ۔ شام ساجن ، او پی شاکر ، کے کے شاکر، پیاسہ انجم ، نیلم ورما ، کسم شرما ، انترا، رام پال ڈوگرہ، رندھیر سنگھ رائے پوریہ، اشوک کھجوریہ، سنجے سنگھ سمبیال، پروفیسر شو دیو سنگھ منہاس، راجیشور راجو وغیرہ نے بھی گوشٹھی میں شرکت کی۔