Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

رازِ حیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 28, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 ہر انسان اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے وجود کی گتھی کو سلجھانے میں لگا ہے۔ ریڑھی پہ مٹر چلغوزے بیچنے والااپنی حیثیت کے مطابق زندگی جی رہا ہے اور کسی انٹرپرائیز یا انکارپوریشن کا مالک اپنے پندار اور اسٹیٹس کو لے کر اپنے وجود کو گھسیٹ رہا ہے۔ہم سب اپنے اپنے دکھ سکھ لے کر جی رہے ہیں۔ اندھا اپنے اندھے پن کو گلے سے لگائے بیٹھا ہے اور کبڑا اپنی پیٹھ پر اپنا بوجھ لئے روز و شب کاٹ رہا ہے۔سب لوگ اچھے ہیں۔ برا بس اپنا وجود ہے۔ ہم اپنے ہی وجود کی مسٹری اور کمسٹری سمجھنے سے قاصر ہیں اور جب اس سمجھنے  کی فری کیونسی بالکل ہی پکڑ نہیں پاتے تو دوسروں کی اچھائیوں اور برائیوں کا تجزیہ کرکے خود کو تسلی دینے لگتے ہیں،یا دوسروں کو چھوٹا یا بڑا ثابت کرنے لگتے ہیں۔ اصل میں چھوٹا یا بڑا، اچھا یا برا کوئی نہیں۔ اچھاوہ ہے جو اپنے عمل میں اچھااور رد عمل میں اچھا ہے اور چھوٹا وہ ہے جو اپنی ذات اور کرتوت میں چھوٹا ہے۔ برا وہ ہے جو خود برا ہے اور اچھا وہ ہے جو خود اچھا ہے۔کوئی اگر برا ہے تو اسے برا کہنے کی جرأت ہم کہاں سے لائیں ؟ کیا ہم خود اپنی ساری چیزوں سے بری ہونے کی سند حاصل کر چکے ہیں؟ نہیں نا۔ ہم تو خود اپنی اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہمارے ہی اپنے برے پن کا نتیجہ ہے۔
خوشی کا سرچشمہ بھی اپنا  ہی وجود ہے۔ خوشیوں کو دوسرے کے دامن سے حاصل کرنا بھکاری پن اور دریوزہ گری کے سوا کچھ نہیں۔ خوشی حاصل کرنے کا بہترین اسلوب یہ ہے کہ ہمارے تعلق اور رویے سے کوئی دوسراخوش ہو۔ چاہے وہ کوئی بھی ہو، دوسرے مسلک و مشرب کا ہو بلکہ کہنے کو کم ذا ت و کمینہ ہی کیوں نہ ہو۔ خوشیاں بازار میں نہیں ملتیں اور غم خود رو گھاس کی طرح ہمارے آنگن میں ہر طرف پھیلے  ملتے ہیں۔اس کو اکھاڑو یا جلائو تو اگلے دن نئی فصل ہمارا انتظار کر رہی ہوگی کیونکہ ہمارے وجود کی زمین میں ہم نے کبھی خوشیوں کے بیج بوئے ہی نہیں۔
رات کا کالا پن آنکھوں کو سکون بخشتاہے اور دن کا اُجالا آنکھیں چندھیادیتا ہے۔ ہماری خوشیوں کا محور بدل گیا ہے۔ تطمٔن القلوب کا مجرب نسخہ اب کہیں میسر ہی نہیں۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز، آن لائن بینکنگ اور مستی و سرور کے کیفے اور ریستوران خوشیاں دیتے نہیں، خوشیاں چھین لیتے ہیں۔ خوشی مادے سے نہیں بنی ہے، غم مادے سے بنا ہے۔ غم کی بناوٹ میں سکون کی کھنکھناہٹ شامل ہے۔فقیر ہم سے جب روپیہ مانگتا ہے تو ہم اس کی جھولی یا کشکول میں روپیہ نہیں غم ڈالتے ہیں۔ ہم کچھ اور ڈالتے،محبت یا برکت مگر ہماری اپنی جھولیوں میں بھی سکون کی چھنکار اور کھنکار کے سوا کچھ نہیں۔ ہماری ماں، بوڑھا باپ، پیاری بیٹی، لاڈلا بیٹا محبت کو ترستے ہیں اور ہم ہر مہینے انہیں پیسوں کی چھنکار دیتے ہیں۔ اس سے ان کے کانوں کے پردے پھٹ چکے ہیں۔ اب وہ ہماری کم سنتے ہیں اور چھنکار زیادہ سنتے ہیں۔ 
جب آدمی کے پاس کچھ نہیں تھا تو خوشیاں تھیں۔ اب سب کچھ ہے تو غم بھی ہیں۔ اس دکھ سکھ کے گلیارے میں جینے کی ترکیبیں کم ہیں فتوے زیادہ ہیں، ڈھارس بندھانے والا کوئی نہیں، ڈانٹنے والے سبھی ہیں، پہلی ڈانٹ صبح گھر میں کھانے کو ملتی ہے کیونکہ گھروں میں اب خوشیوں اور محبتوں کے چولہے نہیں جلتے، مٹھاس اور شیرینی سے بنی کھیر نہیں پکتی بلکہ تلخیوں اور زہر میں بھنے ہوئے آملیٹ اور ترش روئی اور کھٹاس کے چکن رولز پکتے ہیں۔پھر صبح سے شام تک یا ہم غم خرید رہے ہوتے ہیں یا بیچ رہے ہوتے ہیں۔ہم بھی اب بازاری ہوگئے ہیں۔ ہر نگاہ خریدار ڈھونڈتی ہے اور ہر دل دکانداری کرنے کا طالب ہے۔ایک کہاوت ہے کہ بندریا جس اپنے بچے سے ذیادہ پیار کرتی ہے، اس کے جسم پہ زیادہ کھرونچیں ہوتی ہیں۔ ہمارے بچے بھی زخمی ہیں۔ جسموں پہ اگر کھرونچیں نہیں ہیں مگر دل ان کے بھی زخمی ضرور ہیں۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ آٹھ سال کی عمر کا بچہ پڑوسی یا رشتہ دار کے بیس سالہ بچے کی طرح ڈاکٹر یا اسسٹنٹ پروفیسر کیوں نہیں۔ اسٹیفن ہاکنگ اگر زندگی کے پچاس سال موٹر نیوران بیماری میں مبتلا ہوکر ایک وھیل کرسی پہ گذارکے بڑی بڑی کتابیں لکھ سکتا ہے، تو ہمارے ننھے منے عربی گرائمر کیوں نہیں پڑھ سکتے؟ بچوں کو بڑے بڑے انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخلہ دلوانے سے خوشیاں نہیں ملتیں۔ خوشیاں بچوںکو ایک معمولی سرکاری اسکول میں خوش رکھنے سے ملتی ہیں۔ہمارا بچہ دس روپیہ کی چیز توڑتا ہے اور ہم اُسے تھپڑ مارکے اس کا کھربوں اربوں کا دل توڑ دیتے ہیں۔ ہمارا کوئی رشتے دار یا پڑوسی یا دوست ہمارے آنگن میں اگر کوڑاکرکٹ پھینک دے تو ہم اسے اپنی زندگی سے پھینک دیتے ہیں۔ خوشیاں ایویں نہیں ملتی، کمانی پڑتی ہیں۔
زندگی کا فلسفہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔،سکڑکر ہر ایک کی ہتھیلی پر آ ہی جاتا ہے۔ جو بندہ بانٹے گا، وہی تو پائے گا۔ خوشی کی ٹافیاں صدقہ کرے گاتو واپس خوشی ہی کے چاکلیٹ ملیں گے اور اگر غم کے نوالے بانٹے گا تو زندگی کی ہر رَگ سے زہر ٹپکے گا۔ بند کمروں میں وحشت، گھٹن اور اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ہوتا اور دلوں کے کھلے کمرے اگر خالی بھی ہوں تب بھی وہاں روشنی اور ہوا ضرور ہوتی ہے۔
ہمارے مزاج اور طبائع ملّائی ہو گئی ہیں۔ سب کچھ بدلے مگر فتوے نہ بدلیں۔ دوسروں کی آنکھ مچولی نظر آتی ہے، اپنے ناسور نظر نہیں آتے۔ پڑوسی کے گھر کے آنگن میں اگر چاند اُتر آئے تو اچھا نہیں لگتااور اپنے آنگن میںپاخانے کی ٹکی سے بدبو نہیں آتی۔غریب ہمسائے ، رشتہ دار یا دوسرے صاحب مذہب یا صاحب مسلک کی با حیا  بیٹی اگر میڈیکل کالج یا یونیورسیٹی جاتی ہے تو مردود ، اگر اپنی بیٹی میٹرک میں تین دفعہ فیل ہوکے گھر بیٹھے توپر دہ دار ہے۔میرے اپنے مسلک کا خطیب اگر بک بک بھی کرے تو آیاتِ الٰہی کا نگہبان ہے اور اگر دوسرے فرقے کا علامہ عین حق کہہ رہا ہو تو منکر اورگستاخ ہے۔ اب خوشیاں ملیں تو کہاں سے ملیں؟؟؟؟؟بڑا انسان وہ ہے جو اپنے وجود کی کمزوریوں کا معترف ہے۔ خوبصورت انسان وہ ہے جس نے اپنی ناکامیوں سے سبق لیا ، دانا وہ ہے جس نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔ خوش وہی رہ سکتا ہے جس نے خود کو پایا، جس نے خود کو کھویا، غم اس کا مقدر ہے۔ 

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?