نئی دہلی// حزب اختلاف کے 8 ممبران کو پیر کے روزایوان بالاراجیہ سبھا میں” غیر مہذہب رویہ“ اختیار کرنے کی پاداش میں سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا۔
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے وقفہ صفر کے بعد ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) کے ڈیرک او برائن اور ڈولا سین ، کانگریس کے سید ناصر حسین،رپون بورا،راجیو ستو،عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ ، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ،کے کے راگیش اور ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی کے ایلامارم کریم کو رواں سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطلی کا اعلان کیا۔
نائیڈو نے کہا” معطل ممبران ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ ایوان سے باہر چلے جائیں“۔