پونچھ//پورے ملک کی طرح سرحدی ضلع پونچھ کے ڈاکٹروں نے بھی باب رام دیو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے سرکار سے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے داکٹروں نے ایک احتجاجی مطاہرہ کے دوران سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ بابا رام دیو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں آکسیجن حاصل کرنے کی کوشش پر مریضوں کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ بات واضح نہیں کہ انھوں نے یہ بیان کب دیا لیکن انھیں آکسیجن کی قلت کے بارے میں بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھگوان نے ہمیں مفت آکسیجن دے رکھا ہے، اس کا استعمال کیوں نہیں کرتے قلت کیسے ہو سکتی ہے جب بھگوان نے فضا کو آکسیجن سے بھر رکھا ہے بیوقوف لوگ آکسیجن سِلِنڈروں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ مفت کی آکسیجن کا سانس لو آکسیجن اور بیڈوں اور شمشانوں کی کمی کے بارے میں شکایت کیوں کر رہے ہو؟اس پر ڈاکٹروں اور کووڈ سے متاثرہ افراد کے گھر والوں کی طرف سے سخت تنقید ہوئی، اور انھوں نے مطالبہ کیا کہ رام دیو معافی مانگیں۔اسی سلسلہ کو لیکر پونچھ میں بھی داکروں نے ایک خامش احتجاج کر کے غم وغصہ کا اظہار کیا۔اور باب رام دیو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔