کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے راجپورہ راجواڑ علاقہ میں پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں میں جل شکتی محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ راجپورہ ہندوارہ میں لوگو ں کو گزشتہ 7دہائیو ں سے پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک دہائی قبل سرکار نے راجپورہ میں ایک بور ویل کو منظوری دی جس کے بعد متعلقہ محکمہ نے لوگو ں کو پانی فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادو ں پر کام شروع کیا اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ مقررہ وقت پر بور ویل کو مکمل کرکے لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا لیکن کئی سال گزر نے کے باجو د بھی لوگو ں کو اس بور ویل کا پانی فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگو ں کو پینے کے پانی کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جل شکتی محکمہ نے پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے ٹنگواری راجپورہ کے مقام پر پانی جمع کرنے کے لئے ایک ریزروائر بھی کئی سال قبل تعمیر کیا تاکہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ راجپوارہ میں پانی سپلائی کرنے کی پایپیں بچھائی گئیں لیکن ریزروائیر کو بور ویل سے نہیں جو ڑ دیا گیا اورنہ ابھی تک پایپیں بچھائی گئیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز گزرنے کے باجود ابھی تک علاقہ کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا ۔لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکار نے پچاس لاکھ سے زائد رقم خرچ کر کے بورویل تعمیر کیا تاکہ لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے لیکن آج تک لوگو ں کواس بور ویل سے پانی کی ایک بوند بھی نصیب نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ میں پانی کی قلت کو لیکر ایک مقامی نوجوان جو دلی میں نوکری کر رہا تھا جب کئی سال بعد واپس گھر واقع آیا تو انہوں نے گائو ں میں دوسرے ساتھیو ں کے ساتھ ہلشری پر ایک ٹینکی تعمیر کی تاکہ قدرتی پانی کو ٹینکی میں جمع کر کے لوگو ں کو سپلائی کیا جائے اور جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ حکام سے رجوع کیا جہا ں انہو ں نے واٹر ٹینکی تعمیرکی جہاں سے راجپورہ گائو ں تک پانی سپلائی کرنے کے لئے پائپ لائن منظور کی لیکن بقول مذکورہ نوجوان جل شکتی محکمہ نے معاملہ کوسنجیدگی سے نہیں لیا اوراُس کی امیدو ں پر پانی پھیر دیا ۔پیپلز کانفرنس کے لیڈر محمد سلیمان بٹ نے اس معاملے پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اس وقت راجپورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور محکمہ جل شکتی لوگو ں کو بور ویل کا پانی فراہم کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے ۔