راجوری //گزشتہ شب ضلع راجوری کے پلماں علا قہ میں تین دکانیں مشکوک طور پر لگی آگ کی وجہ سے خاکستر ہو گئیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ علا قہ میں آگ کی وجہ سے تین دکانیں جل کر راکھ ہو گئی تاہم جانکاری ملنے کیساتھ ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا عملہ وقعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جبکہ دو گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم اس دوران تینوں دکانوں کا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔فائر سٹیشن آفیسر مقبول حسین نے بتایا کہ آگ کی اطلاع موصول ہو نے کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی ٹیم موقعہ پر پہنچی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی لگی آگ کی وجہ سے دکان مالک کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا ۔اس دوران مظاہرین نے سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آگ کی وردات کے بعد کوئی بھی آفیسر مذکورہ مقام پر نہیں پہنچا تاہم احتجاج کے دوران ایس ایچ او راجوری اور تحصیلدار موقعہ پر پہنچے ۔اس کے بعد ایک وفد ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے بھی ملاقی ہوا تاہم اس دوران پولیس کے اعلیٰ آفیسران موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں تحقیقات بھی کیں ۔