راجوری //راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک ایک دن بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے ۔تھنہ منڈی سب ڈویژن کو ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری کیساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑک گزشتہ دنوں سب ڈویژن کے کبھلاں علاقہ میں شروع کردہ آپریشن و محاصرے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی تھی ۔اتوار شام کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے سڑک کو بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے چلتے سنیچر کے روز راجوری تھنہ منڈی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا لیکن اتوار کو اپریشن ختم ہونے کے بعد گاڑیوں کی آمد ورفت بھی بحال کر دی گئی ۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک افتاب شاہ نے بتایا کہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ہے ۔