راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ایک آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ملک کے اندر اور باہر سے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر اکبر مسعود نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شعبہ کو مبارکباد دی۔ وائس چانسلر نے طلباء ، تحقیقی وظائف اور فیکلٹی ممبران کے زیادہ سے زیادہ فوائدکیلئے اس طرح کی تقریبات کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام کا آغاز کانفرنس کے کنونیئراور شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ظہیر عباس کی تقریر سے کیا گیا اس دوران انہوں نے کلیدی اور مکمل مقررین کا تعارف کرایا۔اس دوران کانفرنس سے تیرہ مقررین جن میں پروفیسر ایبر ہارڈ مالکوسکی ،ایم مرسلین، پروفیسر آسکر کاسٹیلو، پروفیسر لیلیانا گورین، پی ایچ ڈی پمی منچندا، مدھو جین،کلیم الدین، پروفیسر رومیش وغیرہ جن کا تعلق مختلف ممالک سے تھا کانفرنس سے خطاب کیا ۔اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسراکبر مسعود نے شعبہ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کو ایسی شاندار بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی جس میں ملک اور بیرون ملک سے دنیا بھر میں مشہور ریاضی دان شامل تھے۔انہوں نے محکمہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔