راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں آوارہ مویشی و کتو ں کی موجودگی سے مریضوں و خدمتگاروں کو شدید مشکلات درپیش میں ۔مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال میں آوارہ کتے بڑی تعداد میں ہر وقت موجود رہتے ہیں جبکہ اکثر اوقات میں گھوڑے ودیگر آوارہ جانور بھی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کیساتھ ساتھ عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج کے صحن میں کتوں کی ایک بڑی تعداد ہمیشہ موجود رہتی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کیساتھ آئے ہوئے لوگوں بالخصوص بچوں کیلئے ایک خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بعد دوپہر ہسپتال میں کتے بڑی تعداد میں داخل ہو جاتے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بھی احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں ۔ہسپتال میں آئے ہوئے افراد و مریضوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج میںمویشیوں و کتوں سے لوگوں کی حفاظت کے سلسلہ میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
راجوری ہسپتال میں آوارہ مویشی و کتوں سے مریض پریشان
