راجوری // ڈپٹی کمشنر راجوری کے دفتر میں کام کررہے کلریکل عملے نے تیسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ۔ ان کا مطالبہ تھاکہ کلریکل سٹاف کے گریڈ میں اضافہ کیاجائے ۔ کلریکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ساتویں پے کمیشن کے لاگو ہونے سے قبل ان کی تنخواہوں میں پائی جارہی تفاوت کا مسئلہ حل کرلیاجائے گالیکن اب حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ معاملہ بعد میں حل ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ وہ مطالبہ پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھیںگے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام دفاتر مقفل ہیں اور عملہ ہڑتال پر ہے ۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی تسلیم شدہ مانگ کو پورا کرے ۔وہیں کلریکل عملہ کی ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔