راجوری//راجوری کے لوگوں نے آئی جی ٹریفک کی ٹریفک نظام کے سدھارکیلئے کاوشوں کوسراہاہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے ٹریفک نظام میں سدھارلانے کیلئے تعاون دیں۔ یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق لوگوں نے کہاہے کہ آئی جی بسنت رتھ کے نقش قدم پردیگرپولیس آفیسروں کوبھی چلناچاہیئے۔راجوری قصبہ کے سبھاش چندر نے کہاکہ آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ کی سنجیدہ کاوشوں کی وجہ سے ٹریفک نظام میں سدھارآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک نظام میں سدھارکیلئے ایسی ایماندارانہ کاوشیں وقت کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ راجوری کے لوگوں نے آئی جی پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ وہ راجوری پونچھ اضلاع کادورہ کریں اوریہاں کے ٹریفک نظام کوبھی سدھاریں۔انہوں نے کہاکہ راجوری میں پارکنگ کاکوئی نظام نہیں ہے اورلوگ سڑکوں پرہی گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کومشکلات جھیلناپڑتی ہیں۔محمدصادق نامی شخص نے کہاکہ راجوری کے لوگ چاہتے ہیں کہ بسنت رتھ یہاں آئیں ۔دیگرمتعددلوگوں نے بھی آئی جی ٹریفک بسنت رتھ کے اقدامات کی ستائش کی ہے اورتوقع کی ہے کہ وہ راجوری پونچھ میں بھی ٹریفک نظام کوبہتربنائیں گے۔