راجوری کے طلباء تعلیمی دورے پرروانہ

 راجوری/محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈاک بنگلوراجوری سے بچوں کوتعلیمی دورے پرروانہ کیا۔اس دوران چیف ایجوکیشن افسراوردیگرافسران نے مختلف تعلیمی زونوں کے طلباء وطالبات کوہری جھنڈی دکھاکردورے پربھیجا۔یہ تعلیمی دورہ سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ساماگراشکشاجموں کے زیراہتمام منعقدکیاگیاہے جس میں 40 طلباء بشمول 20 لڑکیاں اور20لڑکے شامل ہیں۔ان میں ایک خاتون اورایک مردٹیچران طلباء کے گروپ کے ساتھ رہے گا۔یہ طلباء اگلے چاردنوں کے دوران نایرکابھون آشروادکٹرہ کے ونٹرکیمپ کاحصہ بنیں گے۔طلباء کوہری جھنڈی دکھاکرتعلیمی دورہ پرروانہ کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسرنے کہاکہ ایسے تعلیمی طلباء کی ہمہ جہت شخصیت سازی کیلئے نہایت ضروری ہے۔اس موقعہ پربوائز ہائرسکینڈری سکول راجوری کے پرنسپل ،فاروق لون، امیش کماراورانکورگپتابھی موجودتھے۔