سرینگر/شہر سرینگر کے راجوری کدل میں جمعرات کو خواتین نے اپنے گرفتار بچوں کی رہائی کے حق میں احتجاج کیا ۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ اُن کے گرفتار بچوں کو این اے آئی کے حوالے کیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ بیسیوں خواتین راجوری کدل چوک میں جمع ہوئیں اور سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔
احتجاجی خواتین میں اکثریت اُن9 گرفتار شدہ افراد کی قریبی رشتہ داروں کی تھی جنہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔
واضح رہے کہ پولیس نے مذکورہ گرفتار شدگان کو این اے آئی کے حوالے کئے جانے کی پہلے ہی نفی کی ہے۔
مذکورہ گرفتار شدگان کیخلاف پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں کیس درج ہے جس کی تحقیقات این اے آئی کر رہی ہے۔
مذکورہ ملزمان فی الوقت جوڈیشل حراست میں ہیں۔