راجوری +پونچھ //ملک و ریاست کے دیگر حصوں کی ہی طرح سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں رکشا بندھن کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔دونوں سرحدی اضلاع میں متعدد جگہوں پر اس سلسلہ میں اجتماعی پروگرا م بھی منعقد کئے گئے ۔راجوری ضلع میں نوشہرہ ،راجوری قصبہ و ملحقہ علاقوں کساتھ ساتھ سندر بنی ،کالا کوٹ اور کوٹرنکہ میں مذکورہ تہوار منایا گیا جس کے دوران بہنوں نے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھیاں بندھی اور ان کی لمبی عمر کی دعا بھی کی ۔اس دورا ن ضلع کے لگ بھگ سبھی مندورں میں پوجا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ رکشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا مواقع فراہم کرتا ہے۔ سرحدی ضلع پونچھ میں اس تہوار کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس روز ہندوئوں کے معروف بڈھاامرناتھ منڈی پر ایک خصوصی میلہ لگتا ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے اس بار اس جوش وخروش سے نہ لگ سکا جس طرح لگتا تھا۔ پونچھ شہر میں اس دن ہندو گھرانوں کی بہنوں نے دیوں، چاولوں اور راکھیوں سے سجی پوجا کی تھالی تیار کرکے اپنے بھائیوں کی کلائی پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی صحتمندی، عمردرازی اور کامیابیوں کے لئے دعائیں طلب کی اورے اس کے جواب میں بھائیوں نے اپنی بہنوں سے دکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور ان کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیااور انھیں تحائف پیش کئے۔ اس دوران پونچھ سیاسی سماجی اور ادبی۔ شخصیات جن میں میں شاہ محمد تانترے، جہانگیر میر، اعجاز جان، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کے ضلع صدر پونچھ انجینئر محمد رفیق چستی، تاج میر، یشپال شرما، افتخار علی بزمی، یوگل کشور، سنیل کمار گپتا، پردیپ شرما، پروفیسرسرفرازمیر نے تمام ہندو دوستوں کو رکشا بندھن کے تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ احساس فاؤنڈیشن پونچھ نے بھی ہندوستان کے تمام شہریوں کو رکشا بندھن کی بہت بہت مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے ان فوجیوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی ہے جو سرحدوں پر اس مادر وطن کی حفاظت کر رہے ہیں اور اپنی بہنوں کے ساتھ رکشا بندھن نہیں منا سکتے۔مینڈھر قصبہ کیساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں چھوٹی بچیوں نے فوجی اہلکاروں کی کلائیوں پر راکھی باندھی ۔اس دوران فوجی اہلکاروںنے کہاکہ وہ مذکورہ پروگراموں کی قدر کرتے ہیں ۔اس سلسلہ میں سرحدی ضلع پونچھ کے سبھی مندورں میں بھی خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے تھے جن کے دوران پوجا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔