سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔