راجوری//محکمہ صحت عامہ کے ملازمین نے انتباہ دیاہے کہ اگرہماری جائزمانگیں پوری نہ کی گئیں تو12 جنوری 2018 سے پانی سپلائی ٹھپ کردی جائے گی۔گزشتہ روز محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے راجوری کے ایس ای پی ایچ ای ،کے دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااورحکومت کوہدف تنقیدبنایا۔انہوں نے مانگ کی کہ مستقلی اورواجب الاداتنخواہوں کی واگزاری عارضی ملازمین کی جائزمانگیں ہیں اورحکومت ان مانگوں کوپوراکرنے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدام نہیں اٹھارہی ہے۔مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔انہوں نے انتباہ دیاکہ اگر ہماری مانگیں جلدپوری نہیں کی گئیں توہم پورے ضلع میں 12جنوری سے پانی سپلائی بندکردیں گے۔