راجوری میں ووٹ شماری سست رفتاری سے جاری

راجوری//راجوری میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی سست رفتاری سے جاری ہے جس سے عوام میںبرہمی پائی جارہی ہے۔ سیاسی امیدوار کے ایجنٹ احمد دین نے کہا"گنتی کا عمل سست رفتار سے شروع کیا گیا تھا اور صبح 10:30 بجے تک صرف پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہوگئی"۔انہوںنے کہا کہ 1 بجے تک ، صرف ایک مرحلے میں بیشتر ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ ایک اور شخص شفقت علی نے بتایا کہ شام سات بجے تک صرف سات سے آٹھ مرحلوں کی گنتی ہی مکمل ہوچکی تھی جبکہ قریب چالیس فیصد گنتی باقی ہے۔ایک سینئر افسر نے کہا"گنتی آہستہ ہو رہی ہے کیونکہ یہ بیلٹ پر مبنی چنائوہیں۔ ہمیں ہر ووٹ کی گنتی کرنی ہوگی اور اس میں وقت درکار ہے۔" انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگرافسران خود گنتی کے مراکز پر موجود ہیں تاکہ گنتی کے تیز عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔