راجوری میں لیگل سروسز کیمپ کا اہتمام

 راجوری//جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چئیرمین جسٹس رامالنگم سدھاکر نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پیرا لیگل رضاکار، وکلاء اور محکموں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کو یقینی بنانے میں مختلف سماجی بہبود سکیموں سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں۔قانونی جانکاری لوگوں تک پہنچانے پر زور دیتے ہوئے جسٹس لنگم نے کہا کہ ایس ایل ایس اے سوسائٹی کے مختلف لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے معرض وجود میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے وکلا اور پیرا لیگل رضاکاروں سے کہا کہ وہ بنیادی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائیں۔جسٹس راما لنگم راجوری میں مراد پور علاقہ میں منعقدہ لیگل سروسز کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔کیمپ میں1500 شرکاء نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر مختلف سماجی بہبود سکیموں کے مستحقین کی نشاندہی کی گئی اور انہیں موقعہ پر ہی ان سکیموں کے فوائد سے روشناس کیا گیا۔جسٹس راما لنگم نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ99,2000 روپے سرحد پار کی شلنگ سے 29 متاثرین میں تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سکول بیگ اور سٹیشنری اشیاء200 بچیوں میں تقسیم کئے۔انہوں نے40 مائین ورکروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے۔اس موقعہ پر بزرگ افراد، بیواؤ ں اور مساکین کے100 معاملات کو موقعہ پر ہی نپٹایا گیا۔ڈی ایل ایس اے راجوری کے چیئرمین شہزاد عظیم، ممبر سیکریٹری ایس ایل ایس اے آر این واتل، ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چوہدری، اے ڈی ڈی سی اے ایس چب، ایس ایس پی یوگل کے منہاس ، اے ایس پی یوسف چودھری، اے سی آر اے کیو میر، ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر عبدالکبیر،ممبر سیکریٹری ڈی ایل ایس اے تبریز قاضی، سیکٹورل افسران، وکلاء اور مستحقین اس موقعہ پر موجود تھے۔