سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ راجوری قصبہ میں ایک فوجی کیمپ کے اندر ایک فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار راجوری کے گردان علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات تھا۔
پولیس نے فوجی کی لاش کو تحویل میں لیکر اس کی طبی جانچ شروع کی ہے۔
لاش پر گولیوں کے کئی نشان تھے اور اس کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔