راجوری میں سیلابی پانی کے ریلے

راجوری /سمت بھارگو /راجوری کے ایک مضافاتی گائوں میں ماں بیٹی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ ماں کی لاش بر آمد کی گئی ہے تاہم بیٹی کو تلاش کرنے کی کارروائی جاری ہے۔یہ واقعہ چھت یار راجوری میں پیش آیا۔مہلوک خاتون کی شناخت 55سالہ گلزار بی زوجہ محمد اکبر اور لاپتہ بیٹی کی شناخت 35سالہ مقصود بی کے طور پر ہوئی ہے۔اہل خانہ نے کشمیر عظمیٰ کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 11بجے، جب وہ اپنے کھیتوں سے گھاس پھوس کاٹنے کے بعد واپس آرہے تھے،تو 2افراد خانہ نے ماں بیٹی جب دریا پار کررہی تھیں تو اچانک پانی کی سطح بڑھ گئی اور دونوں ماں بیٹی کو پانی کی لہروں نے گم کردیا۔دیگر اہل خانہ نے شور مچایا اور گائوں کے دیگر لوب یہاں پہنچ گئے جنہوں دوران شب ہی بچائو کارروائی شروع کی۔لیکن دونوں ماں بیٹی کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔جمعہ کی صبح سرکاری ٹیمیں بھی یہاں پہنچ گئیں اور نوشہرہ پل کے نزدیک قریب 20کلو میٹر نیچے ماں کی لاش بر آمد کی گئی لیکن بیٹی کی لاش بر آمد نہیں کی جاسکی۔