راجوری+ترال // راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین جنگجوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقدی بھی بر آمد کر لی گئی ۔ سنیچراعلیٰ صبح فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر ایک خصوصی کارورائی کے دوران تین جنگجوئوں کی گرفتار ی عمل میں لائی ۔ گرفتار کئے گئے جنگجوئوں کی شناخت راہل بشیر ساکن پلوامہ، عامر جان ساکن پلوامہ اور حافظ یونس ساکن شوپیان کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے2اے کے 56، 6اے کے میگزین، دو چائنیز پستول، چار گرینیڈ، دو پاؤچ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 492/20 درج کیا گیا۔ادھرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سر حد پار سے ڈورن کے ذریعے عسکریت پسندوں تک اسلحہ پہنچانے کیلئے نئی کوششیں ایک بڑا چیلنج ہے اور اسکا مقابلہ کرنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی جائیگی ۔ دلباغ سنگھ نے تینوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کی صورتحال بگاڑنے کی کوششوں میںمصروف ہے اور عسکریت پسندوں کو کشمیر میں داخل کرنے کے علاوہ جنگجوئوں کیلئے ڈورن کے ذریعے ہتھیار سپلائی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حد ممکن کوشش کر رہا ہے کہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے علاوہ دیگر علاقوںمیں عسکریت کو زندہ کرنے کی کوشش کی جا ئے ۔ تاہم ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ادھرکھریو میں جنگجوئوں کے 2معاونین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے معاونت کارسے حزب المجاہدین اور البدر کا قابل اعتراض مود بر آمد ہوا ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں 127/2020اور پولیس اسٹیشن کھریو میں ایف آئی آر زیر نمبر56/2020درج کئے گئے ہیں ۔