راجوری//راجوری میں سیکورٹی فورسز نے ضلع کے اندر سرگرم جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو کچھ لوگوں کوخفیہ معلومات فراہم کر رہے تھے۔
حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم کی مدد سے فوج کی ایک ٹیم نے کچھ مخصوص معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا۔
دونوں سے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کی گئی اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ دونوں ملزمان عرب ممالک میں بیٹھے کچھ ہینڈلرز سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں نے حال ہی میں حساس سیکیورٹی اداروں کی کچھ ویڈیوز بنائیں اور اپنے ہینڈلرز کے ساتھ شیئر کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راجوری پولیس تھانہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔