راجوری //جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج راجوری کے اشتراک سے سیکریٹری اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج راجوری راہول پانڈے کی نگرانی میں آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام کے تحت بھجن سندھیا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری JKAACL شری سنجیو رانا نے پورے پروگرام کی نگرانی کی جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور بھجن سندھی کا مشاہدہ کیا۔ پروگرام میں مسٹر سنجے شرما کونسلر وارڈ نمبر 9 کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ونود کمار ، اجے کمار اور انکے ہم نواؤں نے گرو رویداس مندر وارڈ نمبر 9 ، پرانے بس اسٹینڈ راجوری میںکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھگتی اور پوجا کے بعد بھجن اور عقیدت کے گیت پیش کئے ۔ اس موقع پر سپیشل آفیسر برائے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج راجوری پونچھ ، ڈاکٹر علمدار عدم نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور کلچر سے ہماری بقاء ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر ایسے پروگراموں کا حصہ بنیں۔