راجوری //مشکوک نقل و حرکت پر راجوری کے کچھ گائوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی کارروائی کی گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ شب پیری سکری میں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر تلاشی کارروائی کی گئی تاہم کچھ ہاتھ نہیں آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران پیری ، پروری ، دھار سکری ، مرگ وغیرہ میںبڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کی گئی ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے بتایاکہ تلاشی کارروائی جاری ہے جسے مشکوک نقل و حرکت پر شروع کیاگیا۔