راجوری+ اننت ناگ//راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں تربیتی سیشن کے دوران ہونے والے ایک دھماکے میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔چاروں زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو ادھم پور کمانڈ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔حکام نے بتایا کہ سہ پہر کو نوشہرہ کے کلسیان میں فوج کے تربیتی سیشن کے دوران بارودی مواد کادھماکہ ہوا جس میں 4 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ایک حوالدار، ایک نائیک اور دو سپاہی شامل ہیں۔ایک زخمی اہلکار کو آرمی کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے جبکہ تین زخمی اہلکار راجوری کے آرمی جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ادھرضلع اننت ناگ کے محمود آباد ڈورو میں تلاشیاں لیں۔پولیس نے بتایا کہ 19آر آر اور پولیس کے اسپیشل گروپ نے جمعہ کی شام تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ فورسز اہلکاروں نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا اور لوگوں کی نقل و حمل بند کر دی ۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقہ میں ملی ٹینٹوںکی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ۔