راجوری//آرمی پبلک سکول راجوری میں ’’بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو‘‘موضوع سے متعلق بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس دوران لوگوں کوجنسی تفریق کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دی گئی اوربتایاگیاکہ سماج میں لڑکوں اورلڑکیوں کے تناست میں واضح فرق سے معاشرے میں بگاڑپیداہورہاہے۔اس موقعہ پرمقررین نے کہاکہ جنم سے پہلے بچیوں کوقتل کرناقابل سزاجرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی بہبوداورسدھارکیلئے ضروری ہے کہ ہرفرداپنی ذمہ داری نبھائے اوربچیوں کی بہترپروش یقینی بنائے ۔ اس موقعہ پر متعددطلباء نے جنسی تفریق کے حوالے سے مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔پروگرام کے دوران سینئرفوج اورسول افسران بھی موجودتھے۔واضح رہے کہ پروگرام کاانعقاد ایس آف سپیڈاورضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیاگیاتھا ۔