جموں// سب ضلع کوٹرنکہ کی تحصیل خواص کے بریڑی علاقے میں بال کٹنے کی پراسراروارات رونماہوئی ۔ ذرائع کے مطابق سب ضلع کوٹرنکہ کی تحصیل خواص کے علاؤہ بریڑی میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب گیتا دیوی زوجہ دلیب سنگھ سکنہ موڑا حال جموں جو کہ تحصیل خواص کے بریڑی گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی تھی اورصبح پانچ بجے گھر سے باہر نکلی اور جب واپس گھر کے اندر داخل ہوئی تو اسے پیچھے کسی چیز کی آواز سنائی دی۔ اس نے پیچھے مڑ کے دیکھا اور پیچھے دیکھتے ہی وہ بے ہوش ہو کر گر گئی اور شور مچایا اتنے میں وہ بے ہوش گئی جب باقی گھر والوں نے اسے دیکھا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس کے بال کٹے ہوئے ہیں اور وہ خود بے ہوش پڑی تھی۔ اس واقعے کے بعد جب یہ خبر گاؤں میں پہنچی تو پورے گاؤں اور گردونواح کے علاقوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں اس قسم کی واردات ہوئی تھیں اور ریاست میں بھی کئی جگہوں پر بال کٹنے کی پراسرارواردات پیش آئی تھیں لیکن اس سال کی یہ پہلی وارادت ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ متاثرہ کے ایک رشتے دار چین سنگھ نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیتا دیوی کو اس کے بعد کوٹرنکہ ہسپتال میں لایا گیا تھا لیکن ابھی تک اسے ہوش نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے اس کے تمام عزیز و اقارب پریشانی میں مبتلا ہیںہم چاہتے ہیں کہ واقعے کی چھان بین ہونی چا ہئے۔