جموں// جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے ایک سنائپر فائر سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔
بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ مہلوک افسر نے پاکستانی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کئی ساتھیوں کی جانیں بچائیں۔