سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بابا کھوری علاقے کی متصل بستوں میں بھی جا گرے جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔