راجوری میں الگ الگ واقعات میں 2افراد ہلاک

راجوری //ضلع راجوری میں دو الگ الگ واقعات میں 2افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع سنگپور ناریاں علا قہ میں پولیس کو مشکوک حالت میں ایک شخص کی لاش ملی ۔ابتدائی جانچ کے بعد مذکورہ شخص کی شناخت سریندر سنگھ ولد مہندر سنگھ سکنہ سنگپور ناریاں کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اسی دوران کالا کوٹ میں ایک شخص دریا میں بہہ کر لقمہ اجل بن گیا۔اس شخص کی شناخت کھیر سنگھ ولد امی چند سکنہ کھدڑیاں کالا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش دریا کے کنارے سے ملی جس کے بعد لاش کو کالا کوٹ ہسپتال میں لا کر قانونی لورزامات پوری کی گئی جبکہ پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کرنے میں مصروف ہے ۔