راجوری //راجوری ضلع کے متعدد علاقوں میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری قصبہ میں میں ایک خفیہ جانکاری موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طورپر منڈی اور بیلہ علاقہ میں تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر اور اتور کی درمیانی شب مذکورہ علاقوں میں تلاشی مہم شرو ع کر دی گئی ہے جبکہ مذکورہ مہم اتوار کی صبح تک جاری رہا ۔ اس سلسلے میں تھنہ منڈی کے بالائی علاقوں کھنیال کوٹ، ڈھوک ، درہ، الال اور کریوٹ کالس میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے باریک بینی سے تلاشی کارروائی جاری ہے اور آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔