راجوری //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری میں مکینوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے بیداری پروگرام منعقد کئے گئے ۔ان پروگراموں کے دوران فوجی آفیسران و اہلکاوں نے مختلف علا قوں میں عام لوگوں کو کووڈ اور اس سے بچنے کیلئے ویکسین کی اہمت کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس سلسلہ میں ضلع کے دھیری رلیوٹ گائوں میں فوج کی جانب سے ’میڈیکل ایڈ پٹرول ‘کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران عام لوگوں کو کووڈ سے بچنے کے لئے اختیار کی جانے والی تدابیر کے سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے ماسک کے استعمال کے علاوہ کووڈ ویکسین کے سلسلہ میں سماج میں پھیل رہی افواہوں کے سلسلہ میں بھی عوام کو بیدار کیا ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے تاہم ہر ایک ذمہ دار شہری کو چاہئے کہ وہ کووڈ ویکسین لگوائے ۔اس کے علاوہ اسی طرح فوج نے تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں ،،منجا کو ٹ ،پتراڑہ و دیگر علاقوں میں بھی عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کیں ۔غور طلب ہے کہ فوج کی جانب سے کووڈ دور میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کیساتھ ساتھ کئی مقامات پر طبی کیمپوں کا اہتمام بھی کیا گیا جن کے دوران وسیع آبادی کو فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔مقامی لوگو ں اور پنچایتی اراکین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی مذکورہ نوعیت کی مہم کو جاری رکھا جائے گا ۔