راجوری //بدھ کو راجوری ضلع میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کیساتھ ساتھ مثبت معاملات کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز ضلع میں وائرس سے متاثر ہوئے 5افراد کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ مختلف جگہوں پر کئے گئے کووڈ ٹیسٹوں کے دوران 126افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جو کہ گزشتہ کچھ دنوں کے مقابل میں زیادہ ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ مرنے والوں میں سندر بنی قصبہ کا ایک شخص جبکہ منجا کوٹ تحصیل کے ککوڑہ علاقہ کا ایک 65سالہ شخص بھی شامل ہیں ۔ان کے علاوہ درہال ،فتح پور راجوری کے مریضوں کا میڈیکل کالج راجوری میں انتقال ہوا جبکہ بتھو نی علاقہ کے ایک شخص کی موت فوجی ہسپتال میں ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ ضلع میں گزشتہ روز 126افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ منگل ضلع میں 96کووڈ کیس سامنے آئے تھے ۔سرحدی ضلع پونچھ میں کووڈ معاملات میں کمی درج کی گئی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز ضلع بھر میں کل 47کووڈ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 215مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔بدھ کی شام تک ضلع میں کووڈ سے کوئی تازہ موت نہیں ہوئی تھی ۔