سرینگر//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ضلع راجوری میں تین مشتبہ جنگجوﺅں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فورسز اور پولیس نے راجور قصبہ میں مشترکہ طور تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے