راجوری//تھنہ منڈی میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں شوپیاں کی خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کی ایک خاتون راجوری ضلع کے تھنہ منڈی سب ڈویژن کے بھتھیان گاو¿ں میں پیش آئے سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب ایکو کار زیر نمر JK11-3788 سیوٹ بھتھیاں میں سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری جس میں چار افراد زخمی ہوئے۔
پولیس حکام نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ، ”ایک زخمی خاتون کی شناخت بلو بیگم زوجہ وزیر حسین ساکن شوپیاں کے طور پر کی گئی، جسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی“۔
خاتون کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ تھنہ منڈی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔