راجوری//ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی مالہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری سے ایک افسر سمیت تین فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سندر بانی سیکٹر کے مالہ ، مہادیو اور مینکا کے علاقوں میں حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس دوران بھارتی فوج کی متعدد اگلی چوکیوں کونشانہ بنایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔عہدیداروں نے بتایا’’فائرنگ سے ایک میجر ، ایک صوبیدار اور فوج کا ایک رائفل مین زخمی ہوگیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی فوجیوں کو فوج کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔