راجوری //نوشہرہ کی حد متارکہ پر ہوئے دھماکے میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو آبائی گائوں منتقل کردیا گیا ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ سب ڈویژں کے سرحدی علاقہ میں ہوئے دھماکے میں لیفٹیننٹ رشی کمار اور سپاہی منجیت سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے تاہم دوران علا ج دونوں اہلکاراپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔اتوار کو دونوں ہلاک اہلکاروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔نوشہرہ کے سرکاری ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کرنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب فوج کی جانب سے ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت پیش کی گئی ہے ۔