راجوری// راجوری جموں شاہراہ پر ناریاں کے قریب ایک بس حادثے میں بارڈر سیکورٹی فورس کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ بس بی ایس ایف کی ایک کانوائی کا حصہ تھی جو پونچھ سے جموں کی طرف جارہی تھی اور نوشہرہ کے قریب ناریاں کے مقام پر اس بس کا ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور بس سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بس میں سفر کرنے والے بی ایس ایف کے کئی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ایک نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی صحیح تعداد کچھ دیر بعد واضح ہو سکے گی۔