Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

راجوری اور پونچھ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 9, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
پونچھ+راجوری//خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے متعدد تقریبات منعقد کی گئیں ۔دونوں اضلاع کے سرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ دیگر مقامات پر انتظامیہ کیساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں کی جانب سے پروگرام منعقد کئے گئے تھے ۔سرحدی ضلع پونچھ میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ضلع پونچھ کے مختلف مقامات پر تقریبات منعقد کی گئی ۔گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں خواتین کا عالمی دن پر خواتین کی ترقی کی کمیٹی نے ڈگری کالج کے شعبہ سوشیالوجی اور ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء بھٹی اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔ پروفیسر خلیق احمد قاضی ایچ او ڈی سوشیالوجی نے اس موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔سمپوزیم میں تمام سمسٹرز کے طلباء نے شرکت کی۔ جج کے فرائض ڈاکٹر خلیل ریشی، پروفیسر عافیہ زمان اور ڈاکٹر اشفاق احمد نے انجام دیئے۔ شاہ زیب احمد نے پہلی، دوسری پوزیشن زاہد اقبال نے اور تیسری پوزیشن سمسٹر 5ویں کے محمد قاسم نے حاصل کی۔ڈاکٹر مسرت جبین کنوینر ویمن ڈیولپمنٹ سیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے صدارتی خطبہ دیا۔پروگرام کا اختتام ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ممبر محمد عبداللہ نے شکریہ کیا۔ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں پونچھ میں بھی خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت انور خان پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں نے کی۔ تمام سٹاف ممبران اور 150 طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر معاشرے میں خواتین کا کردار کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں پانچ طلباء اور تین اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں فردوس انجم لیکچرر، جیوتی جموال ٹیچر اور رشمی سودن ٹیچر شامل تھیں۔ تقریب سے پرنسپل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ساوجیاں انور خان نے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی ان نامور خواتین کا تذکرہ کیا جنہوں نے اپنی کاوشوں سے معاشرے میں ایک مثالی تبدیلی لائی ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ صنفی تعصب کو دور کرکے اپنی قابلیت کو ثابت کریں اور ایک پائیدار معاشرے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔پونچھ بریگیڈنے سرحدی گائوں بگیال دھرا کے سلائی اور ٹیلرنگ کورس سینٹر میں دو ماہ کے سلائی اور ٹیلرنگ کورس کا افتتاح کیا  جس کا مقصدیہ مقامی خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں خود مختار بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں کل 25 خواتین اور پنچایت اور گاؤں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ فوج کی جانب سے یہ سلسلہ شروع کرنے کا  دوسرا مقصد فوج اور عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کو بڑھانے اور سرحدی دیہات کی خواتین کے سماجی معیار کو بلند کرنا ہے۔پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی متعدد تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔اسی طرح مینڈھر سب ڈویژن کے متعدد سرکاری سکولو ں میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ ،منجا کوٹ ،راجوری ،تھنہ منڈی کیساتھ ساتھ کوٹرنکہ سب ڈویژن میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس سلسلہ میں انٹر نیشنل سکول منجا کوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران سماج کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے رول پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔آزادی کے امرت مہااتسو کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے ویمن ڈیو لپمنٹ سیل نے ’پائیدار کل کیلئے آج صنفی مساوات‘کے عنوان پر سمپوزیم کا انعقاد کرکے خواتین کا عالمی دن منایا۔ پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ رسمی خطبہ پروفیسر راحیلہ مشتاق نے دیا۔شعبہ ماحولیات کے سربراہ پروفیسر نوین شرما، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ پروفیسر مدثر مجید اور شعبہ اردو ڈاکٹر شوکت علی نے پروگرام میں مصنفین کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر پروفیسر مدثر مجید نے بھی خطاب کیا اور گھریلو تشدد اور صنفی تعصب کی لعنت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر الطاف احمد شعبہ کیمسٹری، پروفیسر طاہر ندیم،پروفیسر فاطمہ بی شعبہ سیاسیات، ڈاکٹر خالد حسین شعبہ اردو، ڈاکٹر عرفان سرویل شعبہ تاریخ، دیویا مہاجن شعبہ کمپیوٹر ایپلی کیشن کے علاوہ کالج انتظامیہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ پروگرام کی کارروائی پروفیسر فاطمہ قاضی نے ترتیب دی۔ اس پروگرام میں صوبیہ کوثر، عشرت جاوید اور رجب الصدیق کو بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا۔اسی طرح نوشہرہ سب ڈویژن کے گور نمنٹ مڈل سکول پنڈ ناریاں میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کااہتمام کیا جس کے دوران سماج میں خواتین کیساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جارہے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025
پیر پنچال

فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?