مینڈھر+منجاکوٹ+مظفرآباد//مینڈھر اور منجاکوٹ میںحد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے جس کے نتیجہ میں ایک خاتون اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فوج کے6 اہلکاروں سمیت کل 9 افرادکے زخمی ہوئے ۔ادھر پاکستان میں بھارتی شلنگ سے4شہری ہلاک اور 4زخمی ہوئے ہیں۔مینڈھر کے بالاکو ٹ ، منکو ٹ اور مینڈھر اور منجاکوٹ کے کانگا گلی و دیگرسیکٹرو ں میں سو مو ارکی صبح 9بجے سے لیکر شام دیر گئے تک دونوں جانب سے زور دار فا ئر نگ کا سلسلہ جا ری تھا جس دوران کئی مارٹر شل رہائشی آبادی والے علاقوںمیں بھی آگرے ۔اس دوران ایک گولہ گوہلد علاقے میں آن گراجس کی زد میں آنے سے رشیدہ بی زوجہ غلا م قادر ساکن گو ہلد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کی بیٹی بری طرح سے زخمی ہوگئی جس کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔وہیںمینڈھر کے دھر انہ بسونی علاقے میں شیل لگنے سے دو خو اتین زخمی ہو گئی جن کو فو ری طو ر پر سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں پہنچا یاگیاجہا ں ڈاکٹرو ںنے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیںمز ید علا ج کے لئے راجوری اور جموں منتقل کردیاہے ۔ایک ڈاکٹر نے بتایاکہ روبینہ کو ثر زوجہ ظہیر عبا س کو جمو ں منتقل کیاگیاہے جبکہ تصویر بی زوجہ محمد لطیف کو ضلع ہسپتال راجو ری روانہ کردیاگیاہے۔دریں اثناء سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی فائرنگ سے راجوری کے کانگا گلی سیکٹر میں اگلی چوکی پر تعینات فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اس اہلکار کی شناخت بیس سالہ بمل تھمنگ کے طور پر ہوئی ہے ۔اس دوران فوج کے دیگر چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میںسے حو الداررگبیر سنگھ اور سپائی وکر م سنگھ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اُ دھم پور منتقل کر دیا گیاہے جبکہ دیگر فوجیوںکا مقامی ہسپتالوں میںہی علاج چل رہاہے ۔فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں صرف جانی نقصان ہی نہیںہوابلکہ لوگوں کو مالی نقصانات سے بھی دوچار ہوناپڑاہے ۔اطلاعات ہیں کہ د رجنو ں کی تعداد میں جا نور ہلاک ہوئے ہیںجبکہ با لا کو ٹ فا رورڈ میں ایک شخص کی مکی اور گھا س جل کر خاکستر ہو گیا ۔اسی طرح سے کئی مکانوںکو بھی نقصان پہنچاہے ۔ مینڈھر کے سر حدی علا قو ں کے لو گ بر ی طر ح سے سہمے ہوئے ہیں اور انہوںنے اپنے مال مویشی بھی گائو خانوں میں بند رکھے ہیں۔ خاص طور پر بالاکوٹ میں حالات زیادہ ہی کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطا بق شام دیر تک گھر و ں سے آئے ہوئے لو گ واپس گھر نہیں پہنچے تھے کیو نکہ مسلسل فا ئر نگ کی وجہ سے کو ئی بھی گا ڑی بالاکو ٹ کی جا نب نہیں جا نے دی گئی ۔وہیں تحصیل انتظامیہ اور پو لیس کے افسران دن بھر سر حدی علاقو ں کا چکر لگاکر حالات کا جائزہ لیتے رہے ۔آخر ی اطلا عات موصول ہونے تک بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں فائرنگ اور شلنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ادھر فوجی ترجمان نے کہا کہ سنیچر صبح سے بین الاقوامی سرحد پر خاموشی ہے اور گزشتہ روز سے پاکستان کی طرف سے فائر بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیرا نگر، سانبا، کھٹوعہ سیکٹروں میں بالکل خاموشی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گولہ باری سے اب تک11افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 3شہری اور8اہلکار شامل ہیں جبکہ40افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھرلائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر ، گوئی سیکٹراور درہ شیر خان سیکٹر میں بھار ت کی جانب سے فائرنگ و گولہ باری کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت4عام شہری جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 4دیگرلوگ زخمی ہوگئے ہیں ۔گزشتہ شب سے حد متارکہ پر نکیال،درہ شیر خان اور گوئی سیکٹروں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی افواج نے ایل او سی کے کیل، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا اور کئی ہندوستانی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں3سیکٹروں میں نہ صرف رہائشی مکانوںکو نقصان پہنچا بلکہ ایک خاتون سمیت 4لوگ جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف تین لوگ ہی ہلاک ہوگئے تھے تاہم بعد میں ایک اور زخمی شہری ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔درہ شیر خان سیکٹر میں فائرنگ سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ہلاک شدگان کی شناخت 55سالہ نیک محمد ولد محمد فتح محمد ساکن موہڑہ گھمب،75سالہ محمد شفیع ولد پیندا خان ساکن لنجوٹ،50سالہ زینب بی بی زوجہ طارق محمود سندھارہ اور50سالہ 04 عبدالقیوم ولد بہادی خان ساکن لنجوٹ شامل ہیں ۔ ادھرنکیال سیکٹر میںبھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں لعل محمد اور ان کی بیٹی نائیلہ جبکہ نیک محمد اور ان کے والد فتح محمد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تینوں سیکٹر وں میںفائرنگ اس قدر شدید تھی کہ درجنوں رہائشی مکانات تباہ ہوچکے ہیں اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں اوڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور متعدد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔گذشتہ روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔