اجوری //سرحدی ضلع راجوری میں معیاری تعلیم کے فروغ کے بارے میں معقول پالیسی مرتب کرنے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ڈاک بنگلہ راجوری میں منعقدہ اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر ،چیف ایجوکیشن آفیسر ،زونل ایجوکیشن آفیسر ان اور سنیئر اساتذہ کیساتھ ساتھ سابقہ ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کی ۔اس اجلاس کے دوران ماہرین تعلیم نے تعلیمی نظام کی بہتری اور اس کو مزید معیاری بنانے کیلئے کئی سفارشات پیش کیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پرائمری سطح پر تعلیم نظام کو مزید فعال بنانے کیلئے نتظامیہ کی توجہ اور سنجیدگی اشد ضروری ہے ۔اجلاس کے دوران مقررین نے کہاکہ گائوں کی سطح پر ایجوکیشن کونسل قائم کی جائیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹر کٹ ایجوکیشنل ایڈوئزری کمیٹی تشکیل دی جائیں تاکہ مز کورہ نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام سفارشات کو بغور سننے کے بعد کہاکہ ضلع میں تعلیم نظام کو بہتر بنانے کیلئے ’مشن پڑھائی لکھائی ‘ترتیب دیا جائے گا تاکہ ضلع میں پرائمری سطح پر جدید تعلیم کو مضبوطی کیساتھ شروع کیا جاسکے جبکہ تعلیم نظام کی مضبوطی کیلئے انتظامیہ جلد ہی ڈسٹر کٹ ایجوکیشنل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔