نئی دہلی//(یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) اسپتال میں کورونا کی ویکسین لگوائی۔ویکسین لگوانے کے بعد سنگھ نے ٹوئٹ کرکے خود اس کی معلومات دی۔ انہوں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی فوٹو بھی شیئر کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج آر آر اسپتال میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ اس ٹیکہ لگانے کی مہم سے ملک کو کورونا سے پاک بنانے کا عزم مضبوط ہوا۔ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اور اسے لگوانے کا عمل بھی آسان ہے۔ایک دیگر ٹوئٹ میں ا نہوں نے لکھا کہ میں ملک کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو سلا م کرتا ہوں جنہوں نے بہت کم وقت میں ویکسین تیار کرلی ہے۔ میں ٹیکہ لگانے کے لئے آر آر اسپتال کے طبی عملہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام اہل لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی درخواست کرتا ہوں جس سے ملک کورونا سے پاک ہوسکے۔