Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

راجستھان نے کولکتہ کو دلچسپ مقابلہ میں ہرایا

Mir Ajaz
Last updated: April 18, 2024 12:22 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

ممبئی //راجستھان رائلز (آر آر)نے سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے کے کے آر نے سنیل نارائن کی سنچری کی بدولت 223 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ ٹیم نے پہلے 50 رن کے اندر ہی 2 بڑے وکٹ گنوا دیئے۔ میچ میں کپتان سنجو سیمسن صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور یشسوی جیسوال 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لیکن ریان پراگ نے انتہائی طوفانی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور صرف 14 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ جوزبٹلر، جو ایک اثر انگیز کھلاڑی کے طور پر آئے، راجستھان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ بٹلر نے 60 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔10 اوورز کے بعد راجستھان رائلز کا اسکور 4 وکٹ پر 109 رنز تھا اور ٹیم کو اگلی 60 گیندوں میں 115 رنز درکار تھے۔ آر آر کے لیے مشکلات اس وقت بڑھنے لگیں جب ٹیم نے اگلے 4 اوورز میں صرف 19 رنز بنائے۔ 15ویں اوور سے جوز بٹلر اور روومین پاول نے طوفانی انداز میں بیٹنگ شروع کی۔ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 79 رنز درکار تھے۔ پاول کی 13 گیندوں میں 26 رنز کی اننگز سے آر آر کی جیت کی امیدیں بڑھنے لگیں لیکن سنیل نارائن کی گیند پر وہ اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔میچ دلچسپ ہوتا جا رہا تھا اور راجستھان کو آخری 12 گیندوں میں 28 رنز درکار تھے اور بٹلر ابھی کریز پر موجود تھے۔ 19 ویں اوور میں 19 رنز آئے جس کی وجہ سے راجستھان کو آخری اوور میں صرف 9 رنز درکار تھے۔ کیکے ا?ر کے لیے اس وقت مسئلہ بڑھ گیا جب اوور کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے وہ آخری اوور میں صرف 4 کھلاڑیوں کو 30 گز کے دائرے سے باہر رکھ سکے۔ بٹلر نے آخری گیند پر ایک رن لے کر آر آر کو سنسنی خیز فتح دلائی۔جوز بٹلر نے کے کے آر کے خلاف میچ میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 7ویں سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنی سنچری 55 گیندوں میں مکمل کی۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان سے آگے صرف ویراٹ کوہلی ہیں جن کی انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں 8 سنچری اننگز ہیں۔بھلے ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرز میچ ہار گئی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ سنیل نارائن میچ کے ہیرو رہے۔ اس میچ میں سنیل نارائن نے نہ صرف اپنے آئی پی ایل بلکہ اپنے پورے کرکٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے اپنی سنچری 49 گیندوں میں مکمل کی۔ نارائن نے آر آر کے خلاف 56 گیندیں کھیل کر 109 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 6 چھکے بھی شامل تھے۔ نارائن آئی پی ایل کی تاریخ میں کے کے آر کے لیے سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے بؤلنگ میں بھی کمال دکھایا۔ نارائن نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گولہ باری بند ہوگئی لیکن تباہی کی المناک داستان پیچھے چھوڑ گئی | جموں کے سرحدی علاقوںمیں گھر اجڑ گئے ،مویشی نہ رہے،لوگوںکو پناہ گاہوں کی تلاش
جموں
۔ 5کروڑ روپے کا بینک قرض گھوٹالہ | سابق بینک منیجر سمیت 7ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں
جموں و کشمیر میں اہم بنیادی ڈھانچوں کا تحفظ | 4000 سابق فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز کو منظوری
جموں
سانبہ میں سرچ آپریشن شروع
جموں

Related

سپورٹس

ممبئی کرکٹ سٹیڈیم روہت شرما کے نام پر ایک سٹینڈ وقف

May 16, 2025
سپورٹس

آئی پی ایل کے بقیہ میچز مچل سٹارک کا کھیلنے سے انکار

May 16, 2025
سپورٹس

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ اتوار کو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

May 16, 2025
سپورٹس

بی سی سی آئی کی ’کپتانی‘کایو ٹرن ویراٹ کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا باعث بنی؟

May 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?