راجر فیڈرر، رافیل نڈال کا پاکستان میں کورونا ریلیف اقدام کیلئے عطیہ

کراچی/دنیا بھر میں پھیلے نوول کورونا وائرس پڑنے والے مختلف اثرات سے متاثر افراد کی مدد کے لیے مختلف شخصیات مصروف عمل ہیں اور ایسا ہی اقدام پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جانب سے اٹھایا گیا ہے جو وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں جہاں مردوں کے ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک سمیت مختلف اسٹارز اعصام الحق کے اٹھائے گئے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں وہیں دیگر مایہ ناز کھلاڑی رافیل نڈال، راجر فیڈرر، ماریا شاراپووا سمیت ثانیہ مرزا نے ’اسٹارز اگینسٹ ہنگر‘ (بھوک کے خلاف ستارے) مہم میں اپنی دستخط شدہ نشانیاں عطیہ کی ہیں۔وہ ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بھی اکٹھا کر رہے ہیں۔