سری نگر// یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے سکریٹری سرمد حفیظ نے کل راجباغ سری نگر میں ایک ملٹی اسپورٹس سہولت مرکز گنڈون اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور سوئمنگ پول کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ انجینئرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ اس سال جون کے مہینے تک پول کو فعال بنانے کے تمام زیر التواء کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔سرمد حفیظ نے سیکرٹری سپورٹس کونسل کو ہدایت کی کہ وہ تمام اہم منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے اس سے کہا کہ اگر ضرورت ہو تو ڈبل شفٹوں میں کام کریں، تاکہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوئمنگ پول IDFC سکیم کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے اور جہاں تک پول کے طول و عرض کا تعلق ہے یہ اولمپک معیار کا ہے۔اس موقع پر جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے سیکرٹری نزہت گل، ایگزیکٹیو انجینئر کنسٹرکشن ڈویڑن کشمیر عبدالرشید اور انجینئرز موجود تھے۔