سرینگر// ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحی21 اگست منگل کو منائی جائی گی۔سعودی عرب میں اتوار کو یکم ذی الحج تھا۔سعودی عرب میں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ ‘پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا اور عیدالاضحی منگل 21 اگست کو ہوگی۔دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی دارالسلام، یونان اور سنگاپور میں بھی یکم ذی الحج 13 اگست کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ پاکستان کے ساتھ 22 اگست کو منائی جائے گی۔