ذوالفقار نے پی او ایس مشینوں کی تنصیب کاجائزہ لیا

 جموں//خوراک ، شہری رسدات ، امور صارفین و قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں ای پی ڈی ایس مکمل کرنے کے لئے مقرر کی گئی اہداف کو پورا کریں۔انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ رواں مہینے کے آخر تک تمام پی او ایس مشینیں نصب کرانے کے لئے باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایک جائزہ میٹنگ کے د وران کیا جس میں ای پی ڈی ایس نظام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ حکومت محکمہ میں صد فیصد شفافیت لا کر صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے کی وعدہ بند ہے۔ذوالفقار علی نے اس موقعہ پر ریاست میں غذائی اجناس کی سپلائی اور سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ عملے سے کہا کہ وہ ریاست میں این ایف ایس اے اور ایم ایم ایس ایف ای ایس کے تحت مستحقین کے لئے راشن کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ راشن کارڈوں کے معیاد میں دسمبر 2019ءتک توسیع کی گئی ہے ۔بعد میں وزیر موصوف نے جے کے ایس آر ٹی سی کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کر کے ہدایت دی کہ جی پی ایس نصب کئے ہوئے ٹرکوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیئے تاکہ راشن سے لدے گاڑیوں کی ٹریکنگ کی جاسکے۔کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے معراج الدین خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔