جموں//خوراک ، شہری رسدات وامور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے وکرم چوک میں وئیر ہاوس کا دورہ کر کے وہاں امور صارفین محکمے کی عمارت کے کام کا معائینہ کیا ۔ یہ پروجیکٹ 20 کروڑ روپے کی لاگت سے عملایا جا رہا ہے ۔ وزیر کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں آر اے انقلابی کے علاوہ دیگر افسران بھی تھے ۔ اس موقعہ پر وزیر کو بتایا گیا کہ اے بلاک کا کام جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ بی بلاک پر بھی کام شدو مد سے جاری ہے ۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی کام میں اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ وئیر ہاوس کا دورہ کرنے کے دوران وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کی تجدید کاری کے حوالے سے ڈی پی آر تیار کریں ۔